اسلام آباد (بیورورپورٹ)عالمی بینک نے پاکستان کے نجکاری طریقہ کار پر سوالات اٹھا دئیے،عالمی بینک کے مطابق سیاسی مداخلت یا عدالتوں میں کیسز سے نجکاری کا عمل متاثر ہوگا، پاکستانی حکومتی کمپنیوں کا منافع جنوبی ایشیائی ممالک میں سب کم ہے، پاکستانی حکومتی کمپنیوں کا 2014 میں منافع جی ڈی پی کے0.8 فیصد تھا اور 2020 میں سرکاری کمپنیوں کے نقصانات جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کے برابر تھے۔
عالمی بینک نے کہاپاکستان کا نجکاری پروگرام 2007 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے رک گیا ، سپریم کورٹ کے پاکستان سٹیل ملز ،ریکوڈک فیصلوں سے پاکستان عالمی سطح پر معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے والے ملک کے طور پر ابھرا،پی ٹی آئی دور میں سرمائے پاکستان قانون سے نجکاری میں مزید تاخیر ہوئی، پاور سیکٹر اداروں کی نجکاری لیبر یونین کی وجہ سے نہ ہو سکی جبکہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد بھی کارکردگی عدم اطمینان بخش رہی،عالمی بینک نے کہا سیاسی جماعتیں بھی نجکاری پروگرام پر متفق نہیں ،دوسرے ممالک کی حکومتی کمپنیوں کو نجکاری پرعدالتوں میں کیسز کا امکان ہے، حکومت کمپنیوں کے حصص کو سٹاک مارکیٹ لائے اور شفاف نجکاری کرے۔
سیاسی مداخلت یا عدالتوں میں کیسز سے نجکاری کا عمل متاثر ہوگا،عالمی بینک


















