شمالی وزیرستان،فورسز کےساتھ جھڑ پ میں دہشتگرد عظیم عرف غازی ہلاک

راولپنڈی (بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم عرف غازی کو جہنم واصل کردیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کےساتھ جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشتگرد سے ہتھیار و بارودی مواد بھی برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد عظیم عرف غازی سکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، مقامی آبادی کی طرف سے کارروائی کا خیرمقدم کیا گیا،آئی ایس پی آر نے مزید کہا دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔