اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدالت عظمیٰ نے 13 اکتوبر تک360 مقدمات کی سماعت کےلئے بنچ تشکیل دے دئیے، 9اکتوبر کو سپریم کورٹ کافل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 50 کیسز سنے گا، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2رکنی بنچ آئندہ عدالتی ہفتے 120 مقدمات پر سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 50 ،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 50 کیسز کی سماعت کرےگا، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آئندہ ہفتے 40 مقدمات کی سماعت کرےگا۔
13 اکتوبر تک 360 مقدمات کی سماعت کےلئے 6بنچ تشکیل
















