اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)مہنگائی کاطوفان نہ تھما،شرح37.7فیصد پر جاپہنچی،19اشیاکی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.11فیصد کا اضافہ ہوا ،مجموعی شرح 37.7فیصد ریکارڈ کی گئی،مہنگی اشیا میںٹماٹر،آلو،پیاز،انڈے،دودھ،دہی ودیگر شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے پٹرولیم مصنوعات، آٹا،چکن، دال مسور، چنا ،ماش،سرسوں کا تیل اور گھی سستا ہوا۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا ہو گیا،ذرائع کے مطابق چینی کا سٹاک تقریباً ختم ہوگیا اور نئی خریداری نہیں ہو سکی،فوری خریداری نہ ہونے کی وجہ سے چینی کا بحران طویل بھی ہو سکتا ہے۔
ذرائع نے کہاخریداری میں مشکلات کے باعث چینی کی قلت ہوئی، یوٹیلیٹی سٹورز نے مہنگی بولی کے باعث حال ہی میں2 ٹینڈرز منسوخ کیے اور کچھ ٹینڈرز میں یوٹیلیٹی سٹورز کو بولیاں ہی نہیں ملیں،ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز نے دعویٰ کیا ہے چینی کی خریداری کیلئے کوششیں جاری ہیں، آئندہ ہفتے 40 ہزار ٹن چینی کا اوپن ٹینڈر کھولا جائے گا۔
مہنگائی کاطوفان نہ تھما،شرح37.7فیصد پر جاپہنچی،یوٹیلیٹی سٹور پر پھر چینی بحران
















