اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا،معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ”خطے میں امن، سلامتی اور اس سے آگے پاکستان کا کردار“ کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاماضی کی غلطیوں کو بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا،لوگوں کی فلاح و بہبود کےلئے کام ،معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
وزیر اطلاعات نے کہاہمسایہ ملکوں کےساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،موجودہ حکومت کی پوری توجہ معیشت کی بحالی و تجارت کو فروغ دینے پر ہے،چین کےساتھ گہرے و دوستانہ تعلقات ہیں، دیگر ہمسایوں کےساتھ بھی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں،وزیر اطلاعات نے کہاافغانستان کےساتھ مختلف مسائل ہیں مگر آگے بڑھنا ہے، اپنا جغرافیہ ،ہمسایوں کو تبدیل نہیں کر سکتے،تنازعات سے نکلنا مفاد میں ہوگا۔
ہمسائیوں کےساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ، آگے بڑھنا ہوگا،مرتضیٰ سولنگی
















