کرنسی سمگلنگ روکنے کیلئے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

کراچی(بیورورپورٹ)کرنسی کی سمگلنگ روکنے کیلئے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع کردیاگیا۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق تمام بڑے ائیرپورٹس پر کرنسی کی سمگلنگ روکنے کیلئے کتوں سے مدد لی جارہی ہے، کارگو و مسافروں کے سامان میں کرنسی کی نشاندہی کیلئے کتوں کی خصوصی تربیت کی گئی ،کارکردگی شاندار ہے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ حصوں میں چھپی کرنسی کا پتہ لگانے کیلئے کتوں کے ذریعے طیاروں کے اندر بھی تلاشی لی جا رہی ہے،تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کیلئے کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز کا K9 یونٹ قائم ہے۔