عمران صدر مملکت سے بہت مایوس و دکھی،بھائی کے حوصلے بلند ہیں،علیمہ خان

لاہور (خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی صدر مملکت سے بہت مایوس و دکھی ہیں،عارف علوی نے الیکشن تاریخ کا اعلان نہیں کیا،چیئرمین کا خیال ہے صدر کو اتنے اہم وقت میں اپنی قوم کےلئے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9مئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات کی سماعت کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کمزور ہورہے ہیں ،وزن بہت کم ہوگیا لیکن جذبے بلند ہیں، ورزش ،واک کےلئے جگہ نہیں، سائفر کیس میں لمبے عرصے کےلئے جیل منتقل کرنے کی تیاری ہورہی ہے،علیمہ خان نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام ہے کسی سے بات ہوئی نہ کوئی آیا۔