اسلام آباد (بیورورپورٹ)بلند شرح سود سے قرضے 600ارب تک بڑھ گئے،سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بلند ترین شرح سود کا معاملہ زیر بحث رہا،ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے بلند ترین شرح سود کومہنگائی میں کمی کیلئے ضروری قرار دےدیا۔
ڈپٹی گور نر سٹیٹ بینک نے کہاملک میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی،انفلیشن ریٹ کو نیچے لانے کیلئے انٹرسٹ ریٹ بڑھانا ضروری ہے، پالیسی ریٹ بڑھا کر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں کسی بینک کے ڈیفالٹ ہونے پر ڈیپازیٹرز پروٹیکشن کارپوریشن بینک کی بحالی کیلئے اقدامات کرے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں سولر پینل درآمدات کی مد میں کمپنیوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے اور7کمپنیوں کی جانب سے 5سالوں میں 70 ارب کی منی لانڈرنگ کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔
بلند شرح سود سے قرضے 600ارب تک بڑھ گئے
















