اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کردیا ،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر پاک فوج اور اقوام متحدہ مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی و انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ پبلک پالیسی اینڈ نیشنل سکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل ہیں، 2010 کے سیلاب کے دوران جی آئی ایس کے شعبے میں پبلک پالیسی رسپانس پر تحقیقی مقالہ مرتب کیا،لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا، فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق مقالے پر صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،این ڈی یو واشنگٹن ڈی سی سے نیشنل ریسورس سٹریٹجی (سی اینڈ آئی ٹی انڈسٹری اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ) میں ایم ایس کیا جہاں ممتاز گریجویٹ قرار دیا گیا اس وقت وہ نسٹ (NUST) اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں ،تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پلانٹ ڈزیزز کا پتہ لگانے سے متعلق ہے۔
منیر افسر نے آئی ٹی و جی آئی ایس کے مختلف پہلوﺅں سے متعلق کریڈٹ کےلئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں، سیلاب سے بحالی کےلئے جی آئی ایس ایپلی کیشن کی تیاری میں وسیع پیمانے پر خدمات موجود ہیں، میجر جنرل کی حیثیت سے ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز اینڈ انٹیلی جنس (C41) ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے جو آئی ٹی کے مکمل انتظام کی ذمہ دا رہے،لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کےساتھ ساتھ کمانڈر پاکستان آرمی سائبر کمانڈ بھی رہ چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات


















