اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میںپریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس پر سماعت منگل کو ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ صبح ساڑھے 9 بجے درخواستوں پر سماعت کرےگا،عدالتی کارروائی ایک بار پھر براہ راست نشر کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے اضافی دستاویزات جمع کرا دیں،جمع کرائی گئی دستاویزات میں پی ٹی آئی نے کہا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے، آئین میں پارلیمنٹ و ایگزیکٹو ،سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے اختیارات واضح ہیں،بنیادی حقوق و عدلیہ کی آزادی کیخلاف قانون سازی برقرار نہیں رکھی جاسکتی،پی ٹی آئی نے اضافی دستاویزات کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنانے کی بھی استدعا کردی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس پر سماعت منگل کو ہوگی

















