سمگلنگ میں ملوث فوجیوں کا کورٹ مارشل ہوگا، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران حکومت نے کہاہے آرمی چیف نے واضح کر دیا سمگلنگ میں ملوث فوجیوں کا کورٹ مارشل ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا افغان تجارت کے نام پر ٹریڈ کم سمگلنگ زیادہ تھی، ملکی معیشت کو شدید نقصان ہو رہا تھا، آرمی چیف نے واضح طور پر کہہ دیا فوج کے جو لوگ بھی سمگلنگ میں ملوث ہوں گے کورٹ مارشل ہو گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا ایک ماہ کی کارکردگی شیئر کر رہے ہیں، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جوائنٹ چیک پوسٹیں بن رہی ہیں، صوبائی سرحدوں پر جوائنٹ فورسز تشکیل دےدیں، جائز کام کی حوصلہ افزائی کرنی ہے،کوشش ہو گی ڈالر کی اصل قیمت تک جائیں۔