عمران خان کی 9 ضمانت درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران خان کی 9 ضمانت درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواستیں بحال کرنے کی استدعا منظور کرلی،کیسز میں 9 مئی کے 3مقدمات، اسلام آباد میں احتجاج کے 3مقدمات، توشہ خانہ جعل سازی کیس، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں، 6 درخواستیں سیشن کورٹ اور 3انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ میں ضمانت درخواستیں بحال کرتے ہوئے ضمانت خارج کرنے کے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دے دئیے اورٹرائل کورٹس کو دوبارہ سماعت کا حکم دیا۔