لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے نواز شریف کی دی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچتے ہیں،نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ والنٹئیرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں مریم نواز نے ڈویژن و ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹرز کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔
مریم نواز نے کہا جیسے آپ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ،نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے قائد صرف نواز شریف ہیں، نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں، نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے،نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے، نواز شریف معیشت بحال، دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، ہمیشہ کہتی ہوں نواز شریف کی دی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہانواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات، نوجوانوں و مزدوروں کےلئے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے،قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے، خواتین عہدیداروں نے کہا21اکتوبر کو اپنے قائد نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے، بچوں و فیمیلیز کے ہمراہ قوم کے مسیحا کو خوش آمدید کہیں گے۔
علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں ورکرز کنونشن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہانواز شریف نے ملک و قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کر لیا ،دہشتگردی قوم پر بڑا عذاب ہے، نوازشریف نجات دلا کر خوشحالی لائینگے،کنونشن گلگت بلتستان کے عوام کا نواز شریف کے حق میں ریفرنڈم ہے، عوام کی محبت کا جواب نواز شریف ترقی کی صورت میں دیں گے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی دی، مہنگائی سے جان چھڑائی،عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لائی، نواز شریف گلگت بلتستان سمیت تمام پاکستان کو امن دیں گے، دہشتگردی سے نجات دلائیں گے،نواز شریف وعدوں کی تکمیل کا نام ہے،مریم نواز نے مزید کہانواز شریف کو ناحق سزا نہ ملتی تو عوام کو مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا،گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر اور کاروبار کے مواقع دیں گے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ و تعلیمی وظائف دیں گے، 21 اکتوبر کو قائد کا تاریخی استقبال ہوگا۔
مزید برآں شاہدرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاجس نواز شریف کو عبرت کا نشان بنانے کی کوشش کی گئی اس کے استقبال کی تیاریاں پورا پاکستان کر رہا ہے، نواز شریف کو ختم کرنے کی پہلی کوشش نہیں تھی بلکہ بہت بار کوشش ہوئی ،ہر بار کی طرح اب بھی نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر واپس آرہا ہے جس جس نے نواز شریف کو نکالا،ملکی ترقی چھینی وہ تاریخ کے کوڑے دان میں پڑا ہے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا21اکتوبر کوفرد واحد کی واپسی نہیں ،پاکستان میں امید ،ترقی ،امن ،روزگاری کی واپسی ہے ، شاہدرہ کا نواز شریف سے جو لازوال رشتہ ہے ، محبت اور عشق کا رشتہ ہے چاہے عروج وزوال آئے ، اونچ آئے ، نیچ آئے ، گرم موسم ہو سرد موسم ہو شاہدرہ والوں نے اپنا راستہ نہیں بدلا،شاہدرہ نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ، ملک ریاض نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ، سیف الملوک کھوکھر نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا جس پر شکر ادا کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ایک لیڈر پر مشکل آئی نہیں ،جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی،نواز شریف نے سیاسی انتقام، جھوٹے مقدمات اور جیلیں سہیں، سیاسی نقصانات کا اندازہ نہیں کرسکتے، نواز شریف کی آمد آمد ہے ، میں نے تیاریوں کاآغاز شاہدرہ ٹاﺅن سے کردیا۔
مریم نواز نے کہا یاد رکھنا 21اکتوبر کو صرف فرد واحد نہیں آرہا بلکہ پاکستان کی خوشحالی واپس آرہی ہے ،پاکستان سے مہنگائی کا خاتمہ کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے ،پاکستان سے بےروزگاری کا خاتمہ کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والا واپس آرہاہے ، 21اکتوبر کو پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے ،پاکستان کے سینے پر جو زخم لگے ان پر مرہم رکھنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے ۔
نواز شریف اور ملکی ترقی کو روکنے والا کوڑے دان میں پڑا ،جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی،مریم نواز
















