ویزہ مدت ختم ہونےوالے غیر ملکیوں کو گرفتار کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی حکومت نے ویزہ مدت ختم ہونے والے غیر ملکیوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا،ویز ا مدت ختم ہونے والے غیرملکیوں کوگرفتارکیاجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے6ہزارغیرملکی شہر چھوڑ گئے ،3اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد کارروائی کو مزید تیز کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں غیرقانونی گرفتارغیرملکیوں کی تعداد 398ہوگئی اب تک 43مقدمات مختلف تھانوں میں درج کرلئے گئے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینجز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ،6ہفتوں کے دوران 239 ملزموں کو گرفتارکرکے 66 کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

ایف آئی اے آپریشنز کی ہفتہ وار رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی گئی،رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران برآمد کی گئی رقم میں 2 لاکھ 78 ہزار امریکی ڈالر اور 12 کروڑ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے،ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینجز کیخلاف چھاپوں کے دوران متعدد پلازوں اور دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔