چین امن،استحکام کےساتھ ترقی و خوشحالی کا مرکز بن چکا ،وزیراعظم

اسلا آباد (بیورورپورٹ)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امن و امان کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس 3اکتوبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے،ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں مستونگ سمیت دہشتگردی واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔

دریں اثنانگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سمیت پوری چینی قوم کو چین کے 74 ویں قومی دن پر مبارکباددیتے ہوئے کہا پاکستان اپنے آئرن برادر کی کامیابیوں پر فخر کرتا ہے،سابق ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں نگراں وزیراعظم نے کہا دنیا میں چین امن ، استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی و خوشحالی کا مرکز بن چکا،پیغام کے آخر میں وزیراعظم نے پاک چین دوستی زندہ باد بھی تحریر کیا۔