کرکٹرز کے معاوضوں میں 202 فیصد تک اضافہ،سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

لاہور(ایم این پی) معاملات طے،کرکٹرز کے معاوضوں میں202فیصد تک اضافہ،پی سی بی نے 3سال کےلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ،اطلاق یکم جولائی 2023 سے30 جون 2026 تک ہوگا۔

سینٹرل کنٹریکٹ 25کھلاڑیوں کو دئیے گئے،آئی سی سی آمدنی کا حصہ بھی شامل ہے،پی سی بی نے ریڈ بال اور وائٹ بال کو کنٹریکٹ میںضم کردیا ،فیصلہ سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ۔

اے کیٹیگری میں( 3کرکٹرز )202فیصد،بی کیٹیگری میں (6 کرکٹرز) 144فیصد،سی کیٹیگری میں (2 کرکٹرز )135فیصد،ڈی کیٹیگری میں ( 14کرکٹرز )کے معاوضوں میں 127فیصد اضافہ شامل ہے

پی سی بی اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا،کھلاڑیوں کو ہر سیزن میں 2 غیرملکی لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی،کارکردگی کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کرکٹرز ملک کا حقیقی اثاثہ ہیں ،خیال رکھنا ذمہ داری ہے،بہترین دستیاب خدمات فراہم کریں گے۔