اسلام آباد،لندن (بیورورپورٹ،مشرق نیوز)نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے پاکستان آزاد و خودمختار مملکت ہے، امریکہ سمیت کسی کو بھی اپنے معاملات میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے اگر بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہونے پر احتجاج ہوا تو بھی الیکشن جائز و قانونی ہو گا، پولنگ کے 8 گھنٹے احتجاج سے الیکشن کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا، یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف و آزادانہ ہوگا، انتخابی عمل میں انتظامی سطح پرکسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائےگی،ملکی سیاست میں فوج کا کردار برقرار رہے گا،انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں، انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض سابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کے وقت کیا جا سکتا تھا، آئین وقانون کے مطابق عمل کرینگے ،الیکشن کمیشن بھی غیر آئینی کام نہیں کر سکتا۔
ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا پی ٹی آئی سربراہ امریکہ پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے، بعض اوقات سیاستدان عوامی حمایت حاصل کرنے کےلئے ایسا موقف اپنا لیتے ہیں،جلد انتخابی عمل میں داخل ہونے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی،ن لیگ یا پیپلز پارٹی سمیت ہر سیاسی جماعت کے سیاسی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، انتخابی عمل صاف شفاف ار آزادانہ ہوگااگر آئین نئی حلقہ بندیوں کا کہتا ہے تو الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانے کا پابند ہے،جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، ہر سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کا تحفظ کریں گے تاہم تشدد آمیز مظاہرے کسی صورت قبول نہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاافغانستان میں استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے،کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروپوں کی پاکستان کےخلاف افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش ہے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہ ہونے دے۔
وزیراعظم نے کہاپاکستان سمیت ہرملک کے سیاسی کلچر میں سازشی تھیوریاں گردش کررہی ہوتی ہیں،پی ٹی آئی سربراہ امریکی سازش بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹے، خود مختار قوم ہیں،یقینی بنائیں گے کوئی بھی بیرونی طاقت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے،اپنے مفاد کو مد نظررکھیں گے،عمران حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا،کوئی فوجی بغاوت نہیں ہوئی،بدقسمتی سے 3 ،4دہائیوں سے سویلین اداروں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی،صحت ، تعلیم، ٹیکس وصولی یاقدرتی آفات سے نمٹنے سمیت مختلف شعبہ جات میں کارکردگی پرچیلنجز درپیش رہے ،مجبوراً فوج جیسے منظم ادارے سے معاونت طلب کرنا پڑتی ہے،گورننس سمیت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کےلئے سب سے آسان راستہ ہے ذمہ دار کسی اور کو ٹھہرایا جائے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاسویلین اداروں کی استعدادکار بڑھانا ہوگی،افغانستان میں نیٹو افواج کئی سال تک موجود رہیں ،2 ٹریلین ڈالر خرچ کئے لیکن کئی مسائل آج بھی موجود ہیں ،15،16 سال سے افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردحملوں کےلئے استعمال ہو رہی ہے،20 سال تک امریکہ و اتحادی افواج نے افغانستان میں اپنا وقت ،وسائل صرف کئے پھر بھی سنٹرل اتھارٹی کے قیام میں کامیاب نہ ہو سکے،افغانستان میں موجود تشدد پسند گروپوں کاخاتمہ پاکستان ،افغانستان کے باہمی مفاد میں ہے،اپنی سر زمین اور عوام کی حفاظت کےلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔
وزیر اعظم نے واضح کیا پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں،پاکستانی واحد قوم ہے جس نے دہشتگردی کےخلاف کے جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات کو مختلف تناظر میں دیکھتا ہے، پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا رہا ہے تو بھارتی حکومت بھی معاشی مسائل کا شکار ہے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔
دریں اثنا آکسفورڈ یونیورسٹی یونین میں خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کو متوازی انتخابی میدان ملے گا،منصفانہ انتخابات مینڈیٹ ہے، الیکشن کمیشن کی بتائی تاریخ پر ہی انتخابات ہوں گے،پاکستان میں میڈیا مکمل آزاد ہے، ملک میں معاشی بحالی کی کوشش کررہے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہااقلیتوں پر حملہ غیرملکی سازشوں کا حصہ ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے،پاک فوج دیگر معاملات میں غیرضروری مداخلت نہیں کرتی، اکثر فوج پر تنقید غیر ضروری ہوتی ہے۔
مزید برآں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اعزاز میں دارالامرا میں لارڈ ضمیر چودھری نے استقبالیہ کا اہتمام کیا، استقبالیہ میں برطانیہ کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد و پاکستانی برادری کی سرکردہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا اور مشترکہ اقدار و خواہشات پر مبنی پائیدار پاک برطانیہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا،دونوں ممالک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر برطانیہ میں پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہا،انوار الحق کاکڑ نے اقتصادی و سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہامختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے،استفادہ کیا جانا چاہئے۔
ادھر پاکستان ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا نگران حکومت کی وابستگی کسی سیاسی جماعت کےساتھ نہیں، الیکشن کمیشن جلد ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرےگا، انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوں گے یا نہیں فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہانواز شریف عدالت کے اجازت نامے کےساتھ باہر گئے، وطن واپسی پر آئین و قانون کے تحت ہی سلوک ہو گا، نوازشریف کی واپسی میں بہت سارے قانونی پہلو ہیں، وزارت قانون سے رائے لیں گے، جو کچھ بھی کریں گے قانون کے مطابق ہو گا۔
وزیراعظم نے کہانگران حکومت کی وابستگی کسی سیاسی جماعت کےساتھ نہیں، نگران حکومت اپنا کام آئین و قانون کے دائرے میں کر رہی ہے، تاثرنہیں دینا چاہتے کسی سیاسی قیادت کےخلاف ہیں، 9 مئی کا معاملہ عدالت میں ہے، 9مئی کو پلان کے مطابق حملہ کیا گیا،آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ سے گفتگو ہوئی، لندن دورے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، لندن میں کسی سیاسی رہنما کےساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنے کا پورا پلان موجود ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہامیرے پاس غیب کا علم نہیں کس کےساتھ اور کس کے بغیر الیکشن ہوں گے،آدھے جملے کو پیش کر کے لیڈ سٹوری بنا دی جاتی ہے اگر قانون چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے گا تو لیں گے، نگران حکومت کا کوئی معاملہ نہیں،غیرمعیاری انجکشن کی فروخت میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کیا جائے گا، کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل، میڈیا کو کچھ نہ کچھ چاہیے۔
وزیراعظم نے کہامجھے پوری امید ہے سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں، مزید خوشخبریاں ملیں گی،آئی ایم ایف کا کسی قسم کا کوئی دباو نہیں، نجکاری اکنامک بحالی پروگرام کا حصہ ہے، ڈیفالٹ سے بچنے کےلئے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کریں گے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















