پاکستان روس ذرائع ابلاغ میں تعاون بڑھانے پر متفق

نانجنگ(مشرق نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے روس کی نائب وزیر اطلاعات بیلا چریکسووا نے ملاقات کی ،پاکستان ،روس کے ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے روس کےساتھ مشترکہ پروڈکشن و تربیتی پروگرامز کے آغاز پر زور دیا،روسی نائب وزیر اطلاعات نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی، اس موقع پر روسی نائب وزیر اطلاعات نے کہا روس پاکستان کےساتھ میڈیا کے علاوہ بھی دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہاں ہے،روس میں پاکستانی ڈراموں کو خاص مقبولیت حاصل ہے،وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے خطے کے امن کےلئے روس کی خدمات کو سراہا۔