اسلام آباد(بیورورپورٹ)فیض آباد دھرنا کیس میں آئی بی نے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگ لی۔
آئی بی نے متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا فیض آباد دھرنا نظر ثانی 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، درخواست واپس لینے چاہتے ہیں۔
دوسری جانب شیخ رشید کے وکیل نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کے التوا کی درخواست دائرکردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا شیخ رشید زیرحراست ہیں ،رابطہ نہیں ہوپارہا، عدالت کیس کی سماعت ملتوی کردے۔
دھرنا کیس، آئی بی نے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگ لی

















