الیکشن میں کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائیگی: نگران وزیراعظم

اسلام آباد: ( ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ترکیہ کے نشریاتی ادارے ٹی آرٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےجلد انتخابی عمل میں داخل ہونے جا رہے ہیں، یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل صاف شفاف او رآزادانہ ہوگا اور انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی مخالفت یا حمایت نہیں کی جائے گی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو آئینی طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا، آئین میں حکومت کی تشکیل اور ہٹانے کا طریقہ موجود ہے، سابق وزیراعظم امریکی سازش کے بیانیے سے خود پیچھے ہٹ گئے، بعض اوقات سیاستدان عوامی حمایت کیلئے ایسا بیانیہ بناتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، ہر سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کا تحفظ کریں گے تاہم تشدد آمیز مظاہروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔



انوارالحق کاکڑ نے کہا انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے، قانون اور آئین کے مطابق عمل کرنا ہے، انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض سابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کے وقت کیا جا سکتا تھا، الیکشن کمیشن بھی کوئی غیرقانونی کام نہیں کرسکتا۔