اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کے متضاد فیصلوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم دےدیا۔
رجسٹرار آفس نے پانچوں ہائی کورٹس کے فیصلوں میں تضادات کے معاملے پر اہم سرکلر جاری کردیا، سرکلر میں تضادات پر مبنی فیصلوں کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سرکلر کے مطابق سپریم کورٹ میں ہائیکورٹس کے فیصلوں کےخلاف اپیلیں زیر التوا ہیں، ہائی کورٹس کے چیلنج کئے گئے فیصلوں میں تضادات کی نشاندہی ہوئی ،رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں ہدایت کی گئی متعلقہ آفس 15 دنوں میں ہائی کورٹس کے تضادات پر مبنی فیصلوں کی فہرست تیار کر کے جمع کرائیں۔
ہائیکورٹس کے متضاد فیصلوں کی لسٹ مرتب کرنے کا حکم

















