اسلام آباد (بیورورپورٹ)ہیکرز سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے لگے،وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کردی،وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں و محکموں کو انتباہی مراسلہ ارسال کر دیا۔
مراسلے کے مطابق مخصوص سول و ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ٹیکنیکس کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، ای میلز عہدے و نام کےساتھ اصلی کی طرح تشکیل دےکر بھجوائی جاتی ہیں، نتیجے کے طور پر ای میل موصول کرنے والا ٹریپ ہوجاتا ہے۔
حکومت نے آفیشل ای میلز کو محفوظ بنانے کی تجاویزدیتے ہوئے کہاگیا ہے کمزور پاس ورڈز استعمال نہ کریں، پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں، غیر متعلقہ افراد کو ای میل آئی ڈی دینے سے گریز کیا جائے، آفیشل ای میلز کیلئے ذاتی اکاونٹ استعمال نہ کیا جائے،موبائل فونز پر آفیشل ای میلز کا استعمال نہ کرنا، ایسی ای میلز جن کےساتھ کوئی لنک کا مواد منسلک ہوں نہ کھولنا، مشکوک ای میلز کا جواب یا کسی لنک پر کلک نہ کرنا اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس کا استعمال کر کے آفیشل ای میلز کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
ہیکرز سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے لگے،حکومت کا انتباہی مراسلہ


















