نیویارک (خواجہ فاروق)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے واضح کیا ہے جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی کشمیر ہے، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،پاکستان ،بھارت کے درمیان امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل ہونا ضروری ہے، بھارت خطے میں انتہاپسندی کو فروغ دے رہا ہے،ہندوتوا جیسے گروپوں کی وجہ سے عالمی سطح پر بے امنی ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے ،دنیا بھارت میں مسلمانوں و عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے، دنیا کو دہشتگردی بشمول بھارت جیسی ریاستی دہشتگری کو ختم کرنا ہوگا، ہندوتوا جیسے نظریات نے ہی اسلاموفوبیا کو دنیا میں بڑھایا ،اسلاموفوبیا کی وجہ سے مسلمانوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دنیا کو ملکر کام کرنا ہوگا،افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور داعش پاکستان میں دہشتگرد حملے کر رہے ہیں،افغان حکومت مسئلے میں اپنا اہم کردار ادا کرے،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سی پیک کے ذریعے پاکستان مستحکم ہوگا۔
جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے کامیاب اجلاس منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،جدید تاریخ کے نازک موڑ پر مل رہے ہیں،یوکرین سمیت 50 جگہوں پر جنگ جاری ہے، عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ،دنیا میں غربت و بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے،عالمی معیشت تنزلی کا شکار ہے، بدترین انٹرسٹ ریٹ کساد بازاری کا باعث ہوسکتی ہے، کوڈ، تنازعات و موسمیاتی تبدیلی نے کئی ممالک کی معیشت کو تباہ کردیا ،متعدد ممالک دیوالیہ ہونے کے قریب جاپہنچے،3 دہائیوں کے ترقیاتی فائدے تنزلی کا شکار ہوگئے ،پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول یقینی بنانا ہوگا،خطرات وچیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، دنیا سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ سروں پر موسمیاتی تبدیلیوں کی آفت کھڑی ہے، پاکستان کوسب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کا سامنا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاسیلاب کی وجہ سے 1700 شہری جاں بحق ہوئے، ہزاروں گھر تباہ ،ہزاروں ایکڑ اراضی مکمل تباہ ہوئی، موسمیاتی تبدیلی و کورونا کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا،پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا،بحالی کیلئے 13 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے،کوپ 20کے اہداف مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہےں، امید ہے ترقیاتی شراکت دار بحالی کے پروگرام کےلئے فنڈز کی فراہمی کو ترجیح دیں گے۔
وزیراعظم نے کہاپاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات چاہتا ہے، بھارت کےساتھ امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ہونا ضروری ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو جیل بنا دیا ،بےگناہ کشمیریوں کا قتل عام ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل کرناچاہیے،فلسطینی سرزمین پر بھی دیرپا امن کا قیام ضروری ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا افغانستان میں انسانی امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، افغانستان میں امن پاکستان کیلئے انتہائی ضروری ہے، کالعدم ٹی ٹی پی ودیگردہشتگرد تنظیمیں افغان سر زمین سے پاکستان پر حملے کرتی ہیں، پاکستان سرحد پار حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور خواہش رکھتا ہے کابل حکومت مسئلے میں اپنا اہم کردار ادا کرے، تمام دہشتگرد گروپوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھیں گے،پاکستان افغانستان میں خواتین وبچیوں کے حقوق کی حمایت کرتا ہے ،تمام دہشتگردوں کےساتھ سختی سے نمٹناچاہیے۔
اسلاموفوبیا پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا، اسلاموفوبیا کے خطرات دنیا کی ترقی میں رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں پر حملے کیے جا رہے ہیں ،تدارک کیلئے عالمی برداری کو کردار ادا کرنا چاہیے ،اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرارداد پرسختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ ایلچی منتخب کرے جو تمام ممالک کا دورہ کرے اور اسلاموفوبیا میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔
قبل ازیں امریکی سرکاری نیوز چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا بلوچستان میں ہونےوالی قتل وغارت گری میں براہ راست بھارتی ریاست ملوث ہے، کلبھوشن یادیو کی صورت میں بھارتی جاسوس سب کے سامنے ہے،کشمیر میں ظلم کے بعد بھارت کینیڈا میں بھی کارروائیاں کررہا ہے، کینیڈا کی سرزمین پر انسانیت کا قتل کیاگیا،بھارتی اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاد ہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی اپنی صلاحیت اچھی خاصی ہے، پاکستان خود چیلنج سے نمٹ سکتا ہے اور نمٹ رہا ہے،ہم توبھگت رہے ہیں، بھارت کاچہرہ دنیا پر بھی آشکار ہوگیا، مغرب کو طعنے نہیں دیں گے لیکن ضرور کہیں گے خطرے کو بھانپیں، سمجھیں اور روکنے کی تیاری کریں،مودی کے ملک میںبڑھتی شدت پسندی امن کےلئے خطرہ ہے، ہندوتوا نظریہ دنیا کو جنگ و آگ میں لپیٹ دھکیل دےگا۔
وزیراعظم نے کہابھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، مقبوضہ وادی کے رہائشی بھارتی ریاستی دہشتگردی کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں، حوصلے بڑھانے کیلئے فورم اہم ہے اگر اور کسی معاملے پر بات نہ بھی کرنی ہو تو تنازع کشمیر پر بات کرنے کیلئے جنرل اسمبلی کے کسی بھی سیشن سے غیر حاضر نہیں ہونا چاہیے،حکومتوں سے قطع نظر مسئلہ کشمیر پر عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرتے رہنا چاہیے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، تمام ممالک کےساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، امریکہ کےساتھ بہترین تعلقات ہیں اور وہ سب سے بڑا تجارتی شراکت ہے، اسلامو فوبیا سے دنیا بھر سے اپنے وطن چھوڑ کر امریکہ یا لاطینی امریکہ میں ہجرت کرنےوالوں کو مختلف قسم کے تعصبات کا سامنا ہے، تمام لوگ حق حلال روزی کما کر اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتے ہیں،تعصبات کے متحمل نہیں ہو سکتے،آواز کو فورمز پر پہنچانا اخلاقی، سیاسی و آئینی ذمہ داری میں آتا ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہاپاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہے، نجکاری و ٹیکس نیٹ بڑھانا ترجیح ہے، بجلی بلوں میں ریلیف بڑے بحران کا چھوٹا سا پہلو ہے، آئندہ دنوں بل زیادہ نہیں کم آئیں گے،آئی پی پیز کےساتھ ایسے معاہدوں پر بندھے ہیں جو پورے پاور سیکٹر کیلئے نقصان دہ ہیں، بجلی بنے یا نہ بنے ادائیگی کرنا ہوگی، آئی ایم ایف ٹارگٹڈ سبسڈی کےخلاف نہیں ،ایم ڈی عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستانی اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا، توانائی شعبے میں اصلاحات کررہے ہیں، اصلاحات کے بغیر معیشت کی بہتری ممکن نہیں،مہنگی بجلی بناکر سستی دینے والا ماڈل نہیں چل سکتا،نجکاری، ٹیکس نیٹ ورک بڑھانا اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کرنا نگران حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاچین کےساتھ وسیع بنیادوں پر گفت و شنید کر رہے ہیں وہ صرف قرضوں میں ریلیف کی حد تک محدود نہیں ،سمگلنگ کی روک تھام ،معیشت کی بہتری کےلئے تمام اقدامات کررہے ہیں ،پسے طبقے کی فلاح و بہبود ترجیح ہے، غریب افراد کو ریلیف دینے کےلئے صاحب ثروت افراد اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے کہاپاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہے، الیکشن تاریخ کے اعلان پر نگران وزیراعظم نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا نگران حکومت الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کرے گی اب قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو جانا چاہئے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاجمہوری سفر پر گامزن ہیں اور چاہیں گے امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کی جمہوریتوں سے سیکھیں تاہم چین سے دوری اختیار نہیں کر سکتے،بھارت مغرب کی گود میں بیٹھ کر چین کے راستے کی رکاوٹ بننا چاہتا ہے کیا بھارت کے چین کےساتھ تجارتی تعلقات ختم ہو چکے ہیں مغرب کو بھی دیکھنا ہو گا۔
دریں اثنا یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے راغب کرنا حکومت کی ترجیح ہے، تمام توجہ کاروبار دوست ماحول پیداکرنے پر مرکوز ہے، حکومت امریکہ پاکستان بزنس کونسل کی تجاویز کا خیر مقدم کرے گی، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نظام پر یقین رکھتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے ، اعتماد بڑھانے، زراعت ، آئی ٹی ، معدنیات ، کان کنی و توانائی کے ترجیحی شعبوں میں منصوبوں پر عملدرآمد کو تیزکرنے کےلئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل تشکیل دی ،امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا سکتی ہے۔
شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم (اے پی پی این اے)کے وفد سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یقین کا اظہار کیا پاکستانی نژاد امریکی تارکین وطن اپنی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور فلاحی کاموں کے ذریعے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں گے، انوار الحق کاکڑ نے کہا 10لاکھ سے زیادہ پاکستانی نژاد امریکی پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ملکی ترقی میں کردار کو پوری طرح تسلیم کیا جاتا ہے،تارکین وطن امریکہ میں پاکستان کا اصل چہرہ اور پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے قیمتی پل ہیں،وزیراعظم نے وفد کو دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کےلئے حکومت کے پختہ عزم کا یقین دلایا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















