سوہنی دھرتی ترسیلات زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف

کراچی (بیورورپورٹ) سوہنی دھرتی ترسیلات زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف کرا دی گئی ،اطلاق 22 ستمبر 2023 سے ہوگا۔

نئی کیٹیگری موجودہ 3 کیٹیگریز گرین، گولڈ اور پلاٹینم کے علاوہ ہے،ڈائمنڈ کیٹیگری ہولڈرز کیلئے مفت پاسپورٹ، پاکستانی سفارت خانوں اور ہوائی اڈوں پر ترجیحی سلوک جیسے فوائد شامل ہیں۔

پروگرام میں باضابطہ چینلز کے ذریعے ترسیلات بھیجنے والے انعامی پوائنٹس حاصل کرتے ہیں۔