سکیورٹی فورسز کاکے پی میں آپریشن،8دہشتگرد جہنم واصل،5گرفتار

راولپنڈی (بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کاکے پی میں آپریشن ،8دہشتگردجہنم واصل،5کو گرفتار کرلیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے 2اضلاع میں آپریشن دہشتگردوں ،سہولت کاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، بنوں جانی خیل میں مقابلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے، 5دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں نے 31 اگست کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹر سائیکل سے خود کش حملہ بھی کرایا تھا،قبضے سے اسلحہ، بارود برآمد کر لیا گیا،آئی ایس پی آر نے کہا مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے پرعزم ہیں۔