لاہور (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)ورلڈکپ سکواڈ کی نقاب کشائی کل ہوگی،ٹیم میں 4سے 5تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق مشاورت سے ٹیم کی تشکیل کے تمام مراحل مکمل ہو گئے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے حتمی منظوری بھی دےدی۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر نے مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط بنانے کےلئے سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد کے نام پر بھی غور شروع کردیا، سرفراز کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے،نسیم شاہ کی جگہ زمان خان یا حسن علی کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے،سپنر ابرار احمد بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
ورلڈکپ سکواڈ فائنل،4سے 5تبدیلیوں کا امکان


















