اسلام آباد(بیورورپورٹ)بھارتی مصنوعات سے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی اہم معلومات کوخطرہ ،حکومت نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبوں کو مراسلہ بھیج دیا۔
مراسلے میں کہا گیا پاکستانی آئی ٹی سیکٹرز کی کچھ کمپنیاں، بینکس بھارتی کمپنیوں سے آئی ٹی مصنوعات خریدتے ہیں، مصنوعات میں ملیوئیر وائرس کی موجودگی کا امکان ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق بھارتی کمپنیوں کی مصنوعات سے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی اہم معلومات کوخطرہ ہے، میلویئر وائرس کی موجودگی سے ڈیٹا، پرسنل آئیڈنٹیفکیشن انفارمیشن کے غلط استعمال ،آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا اندیشہ ہے لہٰذا بھارتی منصوعات کا استعمال ترک کیاجائے۔
مراسلے میں تمام صارفین کوبھارتی نژاد آرٹیفشل انٹیلی جنس مصنوعات کے استعمال سے گریزاورمتبادل مصنوعات کیلئے کمپنیوں کوپاکستان سافٹ وئیر ہاوس سے مشورہ کرنے کی تجویز دےدی گئی۔
بھارتی مصنوعات سے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی اہم معلومات کوخطرہ



















