دھوکہ دہی کے الزام میں بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری

دھوکہ دہی کے الزام میں کولکتہ کی عدالت نے بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں زرین خان کے خلاف کئی شکایتیں درج کرائی گئیں، کیس کے تفتیشی افسر نے اداکارہ کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی تھی۔

زرین خان کے خلاف مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا، کولکتہ میں پوجا کے 6 پروگراموں میں پرفارم نہ کرنے پر ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شکایات درج کرائی گئی تھیں۔


عدالت کے بار بار نوٹس کے باوجود اداکارہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔