اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جزیلہ اسلم کو پہلی خاتون رجسٹرار تعینات کر دیا۔
ترجمان سپریم کورٹ نے نئی تقرریوں کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ،اعلامیے میں کہا گیا لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دیں، جزیلہ اسلم کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔
ڈاکٹر مشتاق احمد کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سیکرٹری ،بلوچستان سے عبدالصادق چیف جسٹس کے چیف آف سٹاف تعینات ہو گئے ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں،جزیلہ اسلم پہلی خاتون رجسٹرار تعینات

















