پاکستانی چاول کو میکسیکو اورروس کا ویزا مل گیا

کراچی (بیورورپورٹ)پاکستانی چاول کو میکسیکو اورروس کا ویزا مل گیا، رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن رواںسال 50 لاکھ ٹن چاول برآمد کرکے 3 ارب ڈالر زرمبادلہ کمائے گی۔

رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چیلا رام نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میکسیکو و روسی ٹیموں نے ملکی رائس پروسیسنگ پلانٹس کی جانچ پڑتال کے بعد پاکستانی چاول کےلئے اپنی منڈیوں کو کھولا ہے،انڈونیشیا نے 90 ہزار ٹن چاول پاکستان سے خریدا ، فلپائن میں بھی پاکستانی چاول کی مانگ ہے۔

چیلا رام نے مافیاز کےخلاف آپریشن درست قرار دیتے ہوئے کہاآرمی چیف کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہیں، ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی سے ڈالر، چینی کے دام گرے۔