اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب 156ملزموں کو ریڈ بک میں شامل کرلیا۔
ریڈ بک میں8خواتین انسانی سمگلرز بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ریڈ بک میں شامل مطلوب ملزموں کی اکثریت کا تعلق ایف آئی اے پنجاب کے کیسز سے ہے، ایف آئی اے پنجاب 106، اسلام آباد 34، کراچی 12، بلوچستان اور کے پی کو 2ملزم مطلوب ہیں،ریڈ بک کے مطابق پنجاب کو مطلوب ملزموں کےخلاف لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں مقدمات درج ہیں۔
انتہائی مطلوب 156انسانی سمگلرز ریڈ بک میں شامل

















