ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

اسلام آباد (مشرق نیوز) ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ہے تاہم مقررہ وقت پر بوندا باندی ہونے کی وجہ سے اس میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوگئی ہے۔ کولمبو میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت پریماداسا کرکٹ سٹیڈیم میں کورز موجود ہیں۔