ریکوڈک معاہدہ آئین و قانون کے مطابق کیا گیا، سپریم کورٹ کا تفصیلی نوٹ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) ریکوڈک معاہدہ آئین و قانون کے مطابق کیا گیا،سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی نوٹ جاری کردیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے نوٹ میں لکھا صدارتی ریفرنس پر 9 دسمبر کو مختصر متفقہ رائے دی ، تاحال تفصیلی رائے جاری نہیں ہوئی، ریکوڈک معاہدہ آئین و قانون کے مطابق کیا گیا، پاکستان پر پچھلے ریکوڈک منصوبے کی خلاف ورزی پر عائد 10 ارب ڈالر جرمانے سے سنگین اثرات ہوتے۔

نوٹ میںجسٹس جمال مندوخیل نے مزید لکھا خوش قسمتی سے پاکستان پر عائد بھاری جرمانہ معاہدے کی صورت طے ہوا، ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کے مقامی مزدوروں و عوام کو فائدہ پہنچے گا عدالت نے انہی وجوہات پر توثیق کی اجازت دی۔