اسلام آباد (بیورورپورٹ)جسٹس عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاﺅس خالی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس ہاﺅس سے ریٹائرڈ ججز کےلئے مختص گھر میں منتقل ہو گئے،16 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاﺅس منتقل ہو جائیں گے۔
عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس ہاﺅس خالی کر دیا

















