ایشین گیمز،قومی ہاکی ٹیم 21ستمبر کو چین روانہ ہوگی
اسلام آباد (مشرق نیوز) ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم 21ستمبر کو چین روانہ ہوگی۔ میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے منیجر سعید خان نے کہا کہ ایشین گیمز میں بہتر رزلٹ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ دو سیشن میں نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ، ایشیائی مقابلوں کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کو کم وقت ملاہے۔ سعید خان نے کہا کہ ہیڈ کوچ اولمپئین شہناز شیخ کی نگرانی میں پلیئرز کی خامیوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور ہم پر امید ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں سعید خان نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے اَن فٹ ہونیوالے کھلاڑیوں کے متبادل پلیئرز کیلئے فیڈریشن سے درخواست کی ہے لیکن ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم 21ستمبر کو چین روانہ ہوگی۔ 24 ستمبر سے 7شروع ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ جاپان، بنگلہ دیش، سنگاپور اور ازبکستان بھی پول اے میں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم 24 ستمبر کو سنگاپور ، 26 ستمبر کو بنگلہ دیش اور 28 ستمبر کو ازبکستان کیخلاف میچز کھیلے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ30 ستمبر کو شیڈول ہے جبکہ گرین شرٹس 2 اکتوبر کو جاپان کیخلاف آخری پول میچ کھیلے گی۔ ایشین گیمز مینزہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل 4 اکتوبر اورفائنل 6 اکتوبر کوکھیلا جائےگا۔


















