کرکٹر بن کر پاکستان کانام روشن کرونگا،طالبعلم احمد ناگرہ

نیویارک( خواجہ فاروق ) امریکہ میں مقیم 5ویں جماعت کاطالبعلم محمد احمد ناگرہ کرکٹر بن کر پاکستان کانام روشن کرنے کیلئے پرامید تفصیلات کے مطابق امریکہ میں رہائش پذیر ممتاز بزنس مین وسماجی رہنما سیف ناگرہ کے بیٹے ،بائولنگ گرین ویسٹ بیری لانگ آئی لینڈ نیویارک سکول میں زیر تعلیم پانچویں کلاس کے ہونہار طالب علم پاکستانی امریکن محمد احمد ناگرا نے اپنے والد کے ہمراہ خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہابطور پاکستانی امریکن کرکٹر بن کر پاکستان کانام روشن کرنا چاہتا ہوں،تعلیم مکمل کرنے کے بعد کرکٹ کے میدان میں ملک وقوم کانام بلندکرونگا، محمد احمد ناگرہ نے مزید کہا مجھے کرکٹ کھیلنے کابہت شوق ہے اور پوری امید ہے بغیر کسی سفارش کے بہترین کرکٹر بن کر قومی ٹیم کاحصہ بن کر دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم بلند اور والدین کانام روشن کرونگا،واضح رہے محمد احمد ناگرہ انتہائی ذہین طالبعلم ہے،ہر کلاس میں پہلی پوزیشن کااعزاز رکھنے والا طالبعلم پنجابی اور اردو بولنے میں بھی مہارت رکھتاہے جبکہ طالب علم کے والد ممتاز بزنس مین وسماجی رہنما سیف ناگرہ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرنے میں کوئی ثانی نہں رکھتے اور کیمونٹی کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ اور پاکستانی کھانوں کا مرکز ڈیرہ ریسٹورنٹ بھی ان کا پاکستانیوں امریکن کے لئے انمول تحفہ ہے