ہائیکورٹ چینی کیس پر 30روز میں فیصلہ کرے، عدالت عظمیٰ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ہائیکورٹ چینی کیس پر 30روز میں فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے ہدایت جاری کر دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کیے جانے کےخلاف کیس پرسماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی،عدالت نے ہدایت کی ہائیکورٹ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن کر 30 روز میں فیصلہ کرے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کیس میں جلدی کس بات کی ہے ہائیکورٹ سن کر فیصلہ کر دے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا وقت گزرنے کے بعد ریکوری مشکل ہو جائے گی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کیا ملز مالکان ملیں اٹھا کر بھاگ جائیں گے۔