کراچی(بیورورپورٹ)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میںرحمن بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہابلدیہ فیکٹری جلانے کا انتہائی سنگین فیصلہ ایم کیو ایم قیادت کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں،عدالت نے مقدمے میں اشتہاری حماد صدیقی کو واپس لانے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے ملزموں کی سزاوں اور بری ہونے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر 46 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے عبد الرحمن عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
،عدالت نے حکومت کی ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی سمیت 4 ملزموں کی بریت کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں، جبکہ عمر قید کے ملزموں ارشد محمود، فضل، شاہ رخ اور علی کی اپیلیں منظور کرکے بری کردیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیاکیس میں انتہائی غیر معیاری و ناقص تفتیش کی گئی ،گمراہ کن ایف آئی آر کے ذریعے اصل مجرموں کو تحفظ فراہم کیا گیا، گواہ خوف کی وجہ سے سامنے نہیں آئے ،پولیس نے بھی بھتہ وصولی کو سامنے لانے سے گریز کیا،تحقیقاتی کمیشن نے بھی آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ماہرین سے کیمیکل تجزیہ کرانے سے گریز کیا۔
فیصلے میں کہا گیا بڑی تعداد میں انسانوں کی ہلاکت کا سوگ تو منایا گیا مگر آئندہ واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے، مختلف ادارے و تنظیمیں ہلاک شدگان کے ورثا کو معاوضہ ادا کرنے کا کریڈٹ لینے کے مقابلے میں مصروف تھیں،سندھ ہائیکورٹ کے سامنے اتفاق سے واقعہ کے 3سال بعد رضوان قریشی کی جے آئی ٹی سامنے آئی اگر رپورٹ سامنے نہ آتی تو اصل مجرم ہولناک اور لرزہ خیز جرم کے بعد فرار ہو چکے ہوتے۔
تحریری فیصلے کے مطابق پولیس نے حقائق تک پہنچنے کیلئے درست تفتیش تک نہیں کی، پولیس نے فیکٹری مالکان و متعلقہ محکموں پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کا الزام لگا کر اپنی ذمہ داری سے گریز کیا،عدالت عالیہ نے کراچی کے تمام فیکٹری مالکان کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے اور سندھ حکومت کو تمام فیکٹریوں کا معائنہ کرانے کا حکم دےدیا،عدالت عالیہ نے کہا ایسا لگتا نہیں فیکٹری جلانے کا اتنا سنگین فیصلہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ ترین قیادت کی منظوری کے بغیر کیا گیا ہو، پولیس نے تفتیشی میں اہم زاویئے کو نظر انداز کیا، کے ٹی سی اراکین سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ملاقاتیں ہوتی رہیں، حماد صدیقی اشتہاری مجرم اور 10 سال سے زائد عرصے سے بیرون ملک فرار ہے مگر واپس نہیں لایا گیا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















