شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے کلو چینی دیں گے: نگراں وزیراعلیٰ

لاہور (مشرق نیوز) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔ محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کریں گے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ واضح رہے شوگر ملز مالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکا اشرف، فواد مختار اور دیگر شامل تھے۔