آئندہ سال سرکاری حج کے اخراجات میں کمی لائیں گے:وفاقی وزیر مذہبی امور
لاہور (اپنے نمائندے سے) نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ آئندہ سال کیلئے سرکاری حج کے اخراجات نہیں بڑھنے دینگے۔ کوشش ہوگی آئندہ سال کیلئے سرکاری حج کے اخراجات کم کئے جائیں،ہم محدود مدت کےلئے آئے ہیں۔ نگران سیٹ اپ قانون سازی نہیں کرسکتا۔آج ملک کے حالات پریشان کن ہیں، ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔امید ہے آنےوالے دنوںمیں اچھی خبر ملیں گی ۔ اسلام امن پسند دین ہے ،اقلیتوں کے مکمل تحفظ فراہم کرتاہے۔علماءقوم میںاتحادواتفاق کادرس دیں۔ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کی بہت ضرورت ہے۔کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر نہیں پھیلانی چاہیے۔ توہین قرآن کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ کے دورہ کے موقع پر ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کے ہمراہ میڈیااورعلماءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراس موقع پر علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری حج کے اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں۔ملکی ترقی کےلئے امن وامان انتہائی ضروری ہے۔اس موقع پرنگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امورانیق احمدنے مفتی محمدحسین نعیمی علیہ الرحمہ،ڈاکٹرسرفراز احمدنعیمی شہید علیہ الرحمہ کے مزار بھی حاضری دی اورادارے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے دورہ کیا۔علماءوزمیڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امورانیق احمدنے آنے والا کل روشن ہے، صبرکریں وزیراعظم وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے ایسے اقدامات کروں کہ میرے جانے کے بعد بھی لوگ مجھے اچھے الفاظ سے یاد کریں۔ اگر ہمارا مسلمان بھائی دوسرے مسلک سے ہے تو اس کو اپنا دشمن نہ سمجھا جائے کیونکہ ہمارا کلمہ اور کتاب ایک ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علما کی ذہنی و علمی صلاحیت دوسروں کی نسبت بہت بہتر ہوتی ہے۔ علما کے پاس جو علم ہوتا ہے وہ عام آدمی کے پاس نہیں ہوتا، مسالک کے علمی اختلاف کو حق و باطل کا معرکہ نہ بنایا جائے، علمائے کرام ہمارے سرکا تاج ہیں۔ علما کے مسائل علما میں رہنے دیں، علما منبر پر بیٹھ کر اتحاد کی بات کریںانہوں نے کہا کہ ہماری منزل ایک ہے، ہم اہل ایمان اللہ اور اللہ کے رسولسے دل و جان سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں، ہمارا دین بین المذاہب ہم آہنگی کا درس دیتا ہے، ہم اہل کتاب اور ہمارا دین نرم ہے۔انیق احمد کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کے رہنماﺅں سے رابطے میں ہیں، آسمانی کتابوں پر ایمان لائے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا، اتفاق اور محبت کی بات کو فروغ دیا جائے، ابھی ملک معاشی مسائل کا شکار ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ پوری قوم پر عزم ہے۔
















