پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس (ر) سید اصغر حیدر مستعفی

کراچی (بیورورپورٹ) پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر مستعفی ہوگئے،سید اصغر حیدر نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا۔

190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکیں، رواں ماہ ریفرنس دائر ہونا تھا، پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کر سکتا۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بغیر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس و کیسز کی منظوری بھی تعطل میں چلی گئی، نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری لازم ہے۔

واضح رہے پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔