ون ڈے میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر خوش ہوں: عالیہ ریاض
کراچی (مشرق نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر خوش ہوں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گی کہ آئندہ بھی ملک کیلئے پرفارم کروں اور ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز بناو¿ں۔عالیہ ریاض نے کہاکہ ون ڈے کرکٹ میں ہمیں بڑی پارٹنر شپ کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل کی اچھی ٹیم ہے، کوشش ہوگی کہ اگلے میچوں میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں۔واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی۔نیشنل بینک سٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 36.5 اوورز میں 165 رنز پر آوٹ ہوئی۔


















