اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیف جسٹس عمر عطا بندیال ریٹائرمنٹ کئی اہم مقدمات کے فیصلے نہ کرسکے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کا ریٹائرمنٹ سے قبل آخری ہفتہ 11 ستمبر سے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر ازسرنو بنچ تشکیل دیا جائے گا، بنچ کے رکن جسٹس یحییٰ آفریدی بیرون ملک ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی کی واپسی 15 ستمبر کو ہوگی جو موجودہ چیف جسٹس کا آخری دن ہے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس پر بھی از سر نو سماعت ہونے کا قوی امکان ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں حکم امتناع کے بعد کوئی باضابطہ سماعت نہ ہوسکی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کئی اہم مقدمات کے فیصلے نہ کرسکے

















