نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی اجلاس، عسکری قیادت شریک

اسلام آباد (مشرق نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ سپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا ، عسکری قیادت اور دیگرحکام شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے حوالے سے امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی حکام اجلاس میں تاجروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر آگاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر فیصلے بھی ہوں گے۔