سندھ کی سیاست میں مسلم لیگ (ن) کی انٹری، مریم نواز کا دورہ رواں ماہ متوقع

کراچی (مشرق نیوز) سندھ کی سیاست میں مسلم لیگ (ن) کی انٹری ، سندھ کی متعدداہم شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے تیارہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا رواں ماہ دورہ سندھ بھی متوقع ہے اور کراچی و حیدرآباد کے دورے کا شیڈول تیار کیاجارہاہے۔

ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق مریم نواز کے دورے کے دوران مسلم لیگ (ن) سندھ کے نئے عہدیداروں کا اعلان متوقع ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) سندھ نے مریم نوازکے مجوزہ دورے سے قبل اجتماع کارکنان شروع کردئیے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ مسلم لیگ (ن) قیادت ہم خیال سیاسی جماعتوں کےساتھ بھی سندھ کے حوالے سے رابطے کررہی ہے ، مریم نواز کی لندن روانگی سے قبل کراچی آمد کا امکان ہے۔