اسلام آباد (بیورورپورٹ)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی، دو طرفہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے بات چیت کی گئی،دونوں شخصیات کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دی ، کونسل کا مقصد مختلف شعبوں کانوں، معدنیات، زراعت، توانائی میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دینا ہے۔
گوہر اعجاز نے سفیر کی وساطت سے امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کرنے کی بھی دعوت دی،نگراں وزیر تجارت نے پاکستان کی معاشی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
















