راولپنڈی (مشرق نیوز) نیب کے راولپنڈی آفس میں آج تحریک انصاف کی رہنما سینیٹر ثانیہ نشتر سے 190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس میں تفتیش کی گئی۔ ثانیہ نشتر نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوئیں جہاں ان سے 190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تفتیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ نشتر سے بطور رکن سابق وفاقی کابینہ 190 ملین پاونڈ کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، پوچھ گچھ کے بعد سینیٹر ثانیہ نشتر کو جانے کی اجازت دےدی گئی۔ واضح رہے ثانیہ نشتر کو 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات میں طلب کیا گیا تھا۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر ملک امین اسلم نیب کے راولپنڈی آفس میں تاحال موجود ہیں جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
ایک سو نوے ملین پاونڈ سکینڈلِ، سینیٹر ثانیہ نشتر سے نیب کی تفتیش
















