شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر، ہم انکے مقروض ہیں : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (مشرق نیوز) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہدا کے مقروض ہیں۔ 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہدا کے حوالے سے قومی یادگار شکر پڑیاں میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شرکت کی، یادگار پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ، شہدا کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے آئے ہیں ، ہم شہدا کو نہیں بھولے۔