اسلام آباد (مشرق نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سے 25، 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری 2سے 5سال میں پاکستان آئیگی۔
نگران وزیراعظم کی زیرصدارت بجلی کے شعبہ کا جائزہ اجلاس ہوا، وزیر اعظم کو ملک میں بجلی کی مجموعی پیداواری استعداد ، اصل پیداوار اور مختلف موسموں میں بجلی کی مجموعی ترسیل کے بارے آگاہ کیا گیا۔ بجلی پیداوار میں مختلف ذرائع کے استعمال کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا بجلی کے آئندہ پیداواری منصوبوں میں قابل تجدید اور ہائیڈل ذرائع کو ترجیح دی جائے۔ تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، ٹرانسفارمر میٹرنگ کے منصوبے کے اطلاق کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔ چھوٹے ہائیڈل منصوبوں کیلئے ماہرین کی رہنمائی میں منصوبے بنا کر پیش کئے جائیں، ایسے منصوبے نہ صرف کم لاگت بجلی پیدا کریں گے بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
حکومت، فوج معاشی بحالی کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں: نگران وزیراعظم

















