اسلام آباد (مشرق نیوز) وزارتِ خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو ارسال کر دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی پی پیز کیلئے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کیلئے مختص کی جائیگی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارتِ خزانہ کے حکام دوبارہ بات کریں گے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال
















